نواب ثناء اللہ زہری کیخلاف تحریک کامیا ب کر وانے ،لیگی حکومت کے خاتمے میں آصف زرداری کا کردار کھل کر سامنے آگیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:22

نواب ثناء اللہ زہری کیخلاف تحریک کامیا ب کر وانے ،لیگی حکومت کے خاتمے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) سابق وزیراعلیٰ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک کو کامیا ب کر وانے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم کر نے میں پا کستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری کا کردار کھل کر سامنے آگیا ،تفصیلا ت کے مطابق ہفتے کو جب بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ختم ہوا اور نو منتخب وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلی بلوچستان کی سرکاری گاڑی میں سوار ہو نے کے لئے اسمبلی کی بلڈنگ سے باہر نکلے تو سابق صدر آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر عبدالقیوم سومرو وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے انہیں دیکھ کر صحافیوں سمیت دیگر افراد حیرت میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد عبدالقیوم سومرو وزیر اعلی کے ہمراہ روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے گزشتہ روز بلوچستان میں سابق وزیر اعلی نواب ثنا ء اللہ زہری کی حکومت گرانے کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری نے کردار ادا کر نے کا دعویٰ کیا تھا ،جبکہ وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے روز بھی عبدالقیوم سومرو کوئٹہ میں موجود تھے اور انہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں تین روزتک قیا م بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :