بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کو ان کی کامیابی پر مبارکباد

ہفتہ 13 جنوری 2018 20:26

بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بلوچستان کی عوام نے نواز لیگ سے صوبے کو مکمل طور نظرانداز کرنے کا بدلہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ نہ فقط بلوچستان میں ناکام ہوئی بلکہ اس کی مایوس کن کارکردگی نے ملک کو کئی بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ نواز لیگ کوئی سیاسی یا نظریاتی پارٹی نہیں بلکہ واقعتا ایک بلبلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ع کے عام انتخابات میں شریف برادران اور ان کی سیاست کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا اور پیپلز پارٹی سرخرو ہوکر ابھرے گی۔