خادم رسول ﷺنعت و قرآت و سیرت نبوی ﷺ تقریری مقابلہ 2018کا انعقاد
نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹس اور کیش پرائزز دیئے جائیں گے اول انعام ایک لاکھ، دوئم 75ہزار، اور سوئم انعام 50ہزار روپے دیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور واقعہ کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے : رانامشہود کا پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 13 جنوری 2018 20:36
(جاری ہے)
18جنوری کو ایک پر وقار تقریب میں صوبائی سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے والے ونرز کو ایک ایک لاکھ روپیہ، دوئم پوزیشن حاصل کرنے والے ونرز میں 75،75ہزار روپے اورسوئم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں 50،50ہزار روپے کے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے سکولوں میںزیور تعلیم سے آراستہ ہونے والے طلباء و طالبات میں مقابلہ نعت ، قرات و سیرت نبوی ﷺ منعقد کروانے کا مقصد بچوں کو دین سے آگاہی دینا اوران میں مذہبی جذبات اجاگر کرنا ہے ۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا کہ قصو ر سانحہ پر پوری قوم دکھی ہے۔اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر اس گھنائونے فعل کے ذمہ داروں کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی اپنا کام کر رہی ہے۔مقتول بچی کے والد کے کہنے پر جے آئی ٹی کا سربراہ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔قصور واقعہ کے ذمہ داران کی جلد سے جلدگرفتاری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے پانچ اضلاع کی تفتیشی ٹیموں کو قصور میں تعینات کر دیا ہے۔فرانزک ٹیم جدید آلات کے ذریعے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ بچی کا قاتل جلد پکڑا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور واقعہ کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جوعوام کو ایسے گھنائونے واقعات سے متعلق آگاہی دینے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرئے گی۔انہوں نے اس حوالے سے معلوماتی لٹریچر سلیبس میں شامل کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا سرمایہ ہیں۔ان کی سیکورٹی ہمارا فرض ہے۔ صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا کہ کچھ منفی عناصر کی جانب سے سیاسی دکان چمکائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری میڈیا کے نمائندوں کے ذریعے سب سے درخواست ہے کہ قصور سانحہ پر سیاست نہ کریں بلکہ ایسے سفاک درندوں کو بے نقاب کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.