پنجاب فرانزک لیب نے زینب کے قاتل کو نفسیاتی مریض قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ جنوری 19:12

پنجاب فرانزک لیب نے زینب کے قاتل کو نفسیاتی مریض قرار دے دیا
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری 2018ء) پنجاب فرانزک لیب نے زینب کے قاتل کو نفسیاتی مریض قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں زینب اور دیگر بچیوں سے زیادتی کے کیسز کے حوالے سے فرانزک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ پنجاب فرانزک لیب کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ زینب کا قاتل بظاہر نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے۔ گزشتہ 12 ماہ میں بچیوں سے زیادتی کے 13 کیسز سامنے آئے۔ ان کیسز کی تحقیقات کے سلسلے میں 80 افراد کے ڈی این اے کے نمونے لیے گئے۔ 13 میں سے 8 بچیوں سے زیادتی میں ایک ہی شخص ملوث ہے۔ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے میں بھی یہی شخص ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments