ایم کیو ایم کے 26 سے زائد مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت 1100 سے زائد افراد کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
فاٹا کا سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار میں شامل ہونا عوامی امنگوں کا ترجمان ہے ،فاٹا کو جلد ازجلد خیبرپختون خواہ میں ضم کیا جائے، انیس قائم خانی
ہفتہ 13 جنوری 2018 20:39
(جاری ہے)
انیس قائم خانی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کا سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا دئراہ اختیار میں شامل ہونا عوامی امنگوں کا ترجمان ہے ،فاٹا کو جلد ازجلد خیبرپختون خواہ میں ضم کیا جائے۔
نادرا کی انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کے لوگوں کو شناختی کارڈ بنوانے میںجو مشکلات درپیش ہیں انہیں فوری دور کیا جائے ۔انہوں نے بلوچستان میںمسلم لیگ (ق )کے نئے وزیر اعلیٰ کو جمہوری طریقہ کار سے منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے وفاقی ، صوبائی اور شہری حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو سال سے زائد عرصے سے بول رہے ہیں کہ موٹر وے اور سڑکیں بنانے سے ترقی نہیںہوگی کیونکہ جس مِلک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاپاتے ،جہاں بچوں کو تحفظ اور تعلیم کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہووہاں بہتر معاشرے کی تشکیل اور ترقی کیسے ممکن ہی انہوں نے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کو نا گزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات لوگوں کی دہلیز تک نہیں پہنچ جاتیں تب تک ترقی نا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہیجان کی کیفیت ہے وزیر اعظم خود کو وزیر اعظم تسلیم نہیں کرتے جبکہ ملک میں لاکھوں بچے صاف پانی اور معیاری غذا کی عدم دستیابی کی وجہ سے مر رہے ہیں۔ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے ، خواتین بچے اور بچیاں محفوظ نہیں جوکہ انتہائی تشوناک بات ہے ۔انہوں نے پنجاب میں پاکستان کی بیٹی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بعد قتل کی مذمت کی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قصور میں زیادتی و قتل کیئے جانے والے تمام بچوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.