توفیق بٹ ایم پی اے کی غلام دستگیر خان سے ملاقات

ہفتہ جنوری 21:03

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سٹی گوجرانوالہ و ایم پی اے توفیق بٹ نے مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما غلام دستگیر خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے سینئر راہنما کو 19جنوری کو ہونیوالے جلسہ کی تیاریوں کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایم پی اے نے بتایا کہ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے خصوصی طور پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی کے ہر حلقہ سے 10،10ہزارآدمی جناح سٹیڈیم میں لائے جائیں گے۔اور تمام ارکان اسمبلی سے فنڈز بھی لیے جائیں گے۔تاریخی جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر مانیٹرنگ کی جائے گی اور کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تمام ارکان اسمبلی کو ذمہ داریا ںتفویض کر دی گئی ہیںاور بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انشاء اللہ جلسہ کو تاریخ ساز بنائیں گے۔

Your Thoughts and Comments