شکست خوردہ عناصر کو عوام کی خوشحالی عزیز ہے نہ ملک کی ترقی،یہ عناصر ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں،

پاکستان میں بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خدمت اور شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں وزیراعلیٰ پنجا ب شہبازشریف کی وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 13 جنوری 2018 21:16

شکست خوردہ عناصر کو عوام کی خوشحالی عزیز ہے نہ ملک کی ترقی،یہ عناصر ..
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ہفتہ کو یہاں وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خدمت اور شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اورملک کی 70 سالہ تاریخ میں جتنے منصوبے موجودہ دور میں مکمل ہوئے ہیںاس کی مثال نہیں ملتی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ہر منصوبہ شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہے جبکہ چند شکست خوردہ عناصر ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں، موجودہ حالات میں پاکستان انتشار یا افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، سی پیک ایک گیم چینجر بن چکا ہے اور سی پیک کے منصوبوں کے باعث ترقی و خوشحالی کا سفر تیز ہوا ہے، شکست خوردہ عناصر کو عوام کی خوشحالی عزیز ہے نہ ملک کی ترقی،پاکستان میں بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں، 21 کروڑ عوام بہتان طرازی کی منفی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی، عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے اپنے صوبے خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی مایوس کیا ہے۔ پاکستان کی سیاست میں گالم گلوچ اور جھوٹ کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے آشکار ہو چکے ہیں۔