عدلیہ کا کوئی لاڈلا نہیں ہوتا اوراگر بنائیں گے تو جوابدہ ہونا پڑیگا،عدالتوں کا کام ڈیڈ لائن دینا نہیں ہوتا‘ رانا مشہود خان
ہفتہ 13 جنوری 2018 21:16
(جاری ہے)
وہ ہفتے کو ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ان مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے جبکہ نمایاںپوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں کیش پرائزز تقسیم کئے جائیں گے۔18جنوری کو ایک پر وقار تقریب میں صوبائی سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے والے ونرز کو ایک ایک لاکھ روپیہ، دوئم پوزیشن حاصل کرنے والے ونرز میں 75،75ہزار روپے اورسوئم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں 50،50ہزار روپے کے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے سکولوں میںزیور تعلیم سے آراستہ ہونے والے طلباء و طالبات میں مقابلہ نعت ، قرات و سیرت نبویؐ منعقد کروانے کا مقصد بچوں کو دین سے آگاہی دینا اوران میں مذہبی جذبات اجاگر کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ قصو ر سانحہ پر پوری قوم دکھی ہے،اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر اس گھنائونے فعل کے ذمہ داروں کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی اپنا کام کر رہی ہے۔مقتول بچی کے والد کے کہنے پر جے آئی ٹی کا سربراہ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔قصور واقعہ کے ذمہ داران کی جلد سے جلدگرفتاری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے پانچ اضلاع کی تفتیشی ٹیموں کو قصور میں تعینات کر دیا ہے۔فرانزک ٹیم جدید آلات کے ذریعے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ بچی کا قاتل جلد پکڑا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور واقعہ کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور میری سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جوعوام کو ایسے گھنائونے واقعات سے متعلق آگاہی دینے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرئے گی۔اس حوالے سے معلوماتی لٹریچر سلیبس میں شامل کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا سرمایہ ہیںان کی سکیورٹی ہمارا فرض ہے۔ صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا کہ کچھ منفی عناصر کی جانب سے سیاسی دکان چمکائی جا رہی ہے۔میری میڈیا کے نمائندوں کے ذریعے سب سے درخواست ہے کہ قصور سانحہ پر سیاست نہ کریں بلکہ ایسے سفاک درندوں کو بے نقاب کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر سکولزایجوکیشن نے کہا کہ سیاسی معاملات پر رائے دینا عدلیہ کا کام نہیں ، عدلیہ کا کوئی لاڈلا نہیں ہوتا،اگر بنائیں گے تو جواب دہ ہونا پڑے گا۔ عدلیہ کا کوئی لاڈلا نہیں ہوتا اوراگر بنائیں گے تو جوابدہ ہونا پڑے گا،عدالتوں کا کام ڈیڈ لائن دینا نہیں ہوتا، قصور واقعے کا ملزم عدالت کے 36گھنٹوں کا پابند نہیں ، عدلیہ کو اپنے فیصلوں میں آئین و قانون کے تابع رہ کر بولنا چاہیے ،سوموٹو لینے والی عالی شان عدلیہ نے مال روڈ پر احتجاج پر پابندی لگا رکھی ہے جبکہ 17جنوری کو ایک جماعت نے مال روڈ پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، ہم مال روڈ جلسے پر عدالت کے سوموٹو کے منتظر ہیں۔انہوںنے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خان صاحب نے خود اپنے نعرے کو دفن کر دیا ہے، کیونکہ شیروانی اور سہرے کے بعد اب چیئرمین پی ٹی آئی نے پیر مرشد کا کھیل شروع کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.