زینب زیادتی کیس کے بعد پولیس کے ہاتھوں دوران احتجاج قتل کر دیے جانے والے شخص کے اہل خانہ نے پنجاب حکومت سے معاوضہ لینے سے انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جنوری 2018 20:19

زینب زیادتی کیس کے بعد پولیس کے ہاتھوں دوران احتجاج قتل کر دیے جانے ..
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری 2018ء) زینب زیادتی کیس کے بعد پولیس کے ہاتھوں دوران احتجاج قتل کر دیے جانے والے شخص کے اہل خانہ نے پنجاب حکومت سے معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور میں ننھی پری زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کے دل دہلا دینے واقعے کے بعد شہریوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر پولیس نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کیلئے 30 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم جاں بحق ہونے والے ایک شخص علی کے اہل خانہ نے پنجاب حکومت کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ جاں بحق ہو جانے والے شخص علی کے اہل خانہ نے معاوضہ لینے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پیسے نہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :