رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 13 جنوری 2018 21:43

رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سپر مارکیٹ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حمیر عرف بنگالی کو گرفتار کیا۔ ملزم کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، لینڈ گریبنگ اور نفرت انگیز مواد پھیلانے جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ایک اور کارروائی میں سپر مارکیٹ کے علاقے سے رینجرز نے ملزم محمد علیم عرف علی شاہ کو گرفتارکر لیا۔ ملزم بھتہ خوری، لینڈگریبنگ اور اغوا برائے تاوان سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :