میر عبدالقدوس بزنجونے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پہنچ کر منصب سنبھال لیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:19

میر عبدالقدوس بزنجونے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پہنچ کر منصب سنبھال ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر پہنچ کرباقاعدہ طور پر وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید درانی ، نو منتخب صوبائی وزراء اپوزیشن رہنماء مولانا عبدالواسع، رکن صوبائی اسمبلی میر ظفر اللہ زہری بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے اپنا منصب سھنبالنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :