نیشنل انٹرڈویژنل ہینڈ بال چیمپئن شپ فیصل آبادوائٹ نے جیت لی

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:22

نیشنل انٹرڈویژنل ہینڈ بال چیمپئن شپ فیصل آبادوائٹ نے جیت لی
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام زرعی یونیورسٹی کے ہینڈ بال کورٹ میں کھیلی جانے والی نیشنل انٹرڈویژنل ہینڈ بال چیمپئن شپ فیصل آبادوائٹ کی ٹیم نے جیت لی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملتان کی ٹیم نے دوسری اورفیصل آباد گرین کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے بالترتیب 50ہزار،30ہزاراور20ہزارروپے کے نقد انعامات وٹرافیزحاصل کیں۔

چیئرمین سپورٹس بورڈ زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمحمداشفاق اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ جنرل سیکرٹری ایشئین ہینڈ بال فیڈریشن حاجی محمد شفیق کے علاوہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،ڈائریکٹر سپورٹس زرعی یونیورسٹی عاشق رسول، کوچز طارق نواز اورجاوید اقبال اور شائقین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔