Live Updates

حلیم عادل شیخ اگر ملزم کو تھانے نہ لے جاتے تو مشتعل عوام چوکیدار کو جلا دیتی

سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہا ہے، ہم میدان میں آتے ہیں تو ہمارے اچھے کام پر ہماری کردار کشی کی جارہی ہے، تحریک انصاف کے رہنماء برس پڑے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 21:21

حلیم عادل شیخ اگر ملزم کو تھانے نہ لے جاتے تو مشتعل عوام چوکیدار کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء) :چوکیدار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے پر اسے سیاسی رنگ دینے پر تحریک انصاف کے رہنما پھٹ پڑے۔پریس کانفرنس میں مقامی رہنماوں کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ اگر ملزم کو تھانے نہ لے جاتے تو مشتعل عوام چوکیدار کو جلا دیتی ، جبکہ حلی عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہا ہے، ہم میدان میں آتے ہیں تو ہمارے اچھے کام پر ہماری کردار کشی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ ، ایم پی اے خرم شیر زمان، جمیل احمد خان، جئہ پرکاش اکرانی ، جمیلا بلوچ و دیگر نے اہم پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہا ہے ، خود کوئی اچھا کام نہیں کریں گے اور کسی کو رکنے نہیں دیتے اگر کوئی اچھا عوام کی بھلائی کا کام کرتا ہے تو ان کی کردار کشی کی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ابراہیم حیدری میں ہونے والے واقعہ میں چوکیدار کو پہلے سے اسکول میں پولیس ، مقامی ایم پی اے و دیگر نے پکڑ رکھا تھا اور وہ زخمی حالت میں زمین پر پڑا ہوا تھا اسکول کے باہر مشتعل مظاہرین زندہ جلانے کو تیار تھے، پولیس بھی ملزم کو ساتھ لے جانے کو تیار نہیں تھی ، انسانیت کے ناتے ملزم کو مشتعل لوگوں سے بچاتے ہوئے موبائل میں بیٹھ کر تھانے لے گیا جس کو غلط بیانی سے ٹوڑ مروڑ کے پیش کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ابراہیم حیدری کے پی ٹی آئی رہنما جمیلا بلوچ نے ذمہ داری سے کام لیا اور مشتعل افراد کو دیکھ مجھے اطلاع دی تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیر زمان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ اگر کل چوکیدار کو موبائل میں نہ لے جاتے تو مشتعل افراد اسے زندہ جلا دیتے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مبینہ زیادتی میں ملوث چوکیدار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے اور پولیس وین میں بیٹھنے پر حلیم عادل شیخ پر تنقید کی جا رہی تھی اور کہا جا رہا تھا کہ انکی یہ حرکت سیاسی پوائنٹ کے لیے تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :