فروی کے دوسرے ہفتے تک ن لیگ کے باغی اراکین اسمبلی فارورڈ بلاک بنا کر حکومت کو چلتا کر دیں گے

الیکشن ہونے کی امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، تین سال کیلئے عبوری حکومت کا قیام یقینی ہوتا جا رہا ہے: سہیل وڑائچ

muhammad ali محمد علی ہفتہ جنوری 21:41

فروی کے دوسرے ہفتے تک ن لیگ کے باغی اراکین اسمبلی فارورڈ بلاک بنا کر ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری 2018ء) سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ فروری کے دوسرے ہفتے تک ن لیگ کے باغی اراکین اسمبلی فارورڈ بلاک بنا کر حکومت کو چلتا کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی جانب سے قومی اخبار میں لکھے گئے تازہ ترین کالم میں کئی سنسنی خیز دعوے کیے گئے ہیں۔

سہیل وڑائچ کا دعوی ہے کہ فروری کے دوسرے ہفتے تک ن لیگ کے باغی اراکین اسمبلی فارورڈ بلاک بنا کر حکومت کو چلتا کر دیں گے۔

بلوچستان میں جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ اگلی باری پنجاب اور وفاق میں ن لیگ کی حکومت کی ہے۔ سینیٹ اور عام الیکشن ہونے کی امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تین سال کیلئے عبوری حکومت کا قیام یقینی ہوتا جا رہا ہے۔ جبکہ آئندہ ن لیگ کی حکومت بننے کے امکانات ہر گزرتے دن کیساتھ معدوم سے معدوم ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

Your Thoughts and Comments