پاکستان کی انتخابی تاریخ میں 16ویں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سب سے کم ووٹ لینے والے رکن اسمبلی جانے جاتے ہیں ،

وہ544 ووٹ لے کر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:47

پاکستان کی انتخابی تاریخ میں 16ویں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان کی انتخابی تاریخ میں 16ویں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سب سے کم ووٹ لینے والے رکن اسمبلی جانے جاتے ہیں وہ سابق وزیر اعلیٰ پر عدم اعتماد تحریک کے محرک بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے یکم جنوری 1974ء کو اپنے آبائی گائوں شاندی جھائو تحصیل آوران میں میر عبدالمجید بزنجو کے گھر میں آنکھ کھولی جوپیشے کے اعتبار سے زمین دار وسیاست دان تھے ،نئے قائد ایوان کے والد میر عبدالمجید بزنجو ڈپٹی سپیکر،وزیر اور کئی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے تھے،میر عبد القدوس بزنجو نے ابتدائی تعلیم آواران سے حاصل کی جبکہ جامعہ بلوچستان سے انگریزی میں ماسڑز کیا وہ 2002میں پہلی مرتبہ پی بی 41آواران سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور2002ء سی2007ء تک وزیر لائیوسٹاک رہے پھر 2013ء کے انتخابات میں بھی رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور2013 ء سے 2015 ء تک ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر فرائض انجام دئیے ۔

(جاری ہے)

میر عبدالقدوس بزنجو سابق وزیر اعلیٰ پر عدم اعتماد تحریک کے محرک بھی ہیں۔2013 ء کے عام انتخابات میں عبدالقدوس بزنجو مسلم لیگ(ق)کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا اور پاکستان کی انتخابی تاریخ میں سب سے کم یعنی 544 ووٹ لے کر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب ایک اعشاریہ ایک 8 فی صد رہاجبکہ ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد57666ہے ۔