بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک آرمی انتہائی پیشہ ور فوج ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت غیر روایتی طریقوں سے ریاستی دہشتگردی کررہا ہے، جوہری ہتھیاروں کو چوائس نہیں بلکہ کم سے کم دفاعی صلاحیت کا ہتھیار سمجھتے ہیں،پاکستان ذمہ دار جوہری ریاست اور پر عزم قوم ہے ، روایتی جنگ ممکن نہیں رہی ، بھارت تمام ہتھکنڈے استعمال کر کے بھی ناکام رہا ، بھارتی آرمی چیف نے غیر ذمہ دارانہ تقریر کی ،آرمی چیف فورسٹار عہدے کا آفیسر ہوتا ہے ،اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اہم عہدہ رکھنے والوں کو زیب نہیں دیتے ،میجر جنرل آصف غفور کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:48

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک آرمی انتہائی پیشہ ور فوج ہے، ڈی جی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ،جوہری ہتھیاروں کو چوائس نہیں بلکہ کم سے کم دفاعی صلاحیت کا ہتھیار سمجھتے ہیں اور یہ جنگ روکنے کے لئے ہیں ، پاک آرمی انتہائی پیشہ ور فوج ہے،بھارت چاہے تو ہمارے عزم کا امتحان لے کر دیکھ لے ،پاکستان ذمہ دار جوہری ریاست اور پر عزم قوم ہے ، روائتی جنگ ممکن نہیں رہی ، پاکستان، بھارت کی پس پردہ جنگ اور ریاستی دہشتگردی کا ہدف ہے ، وہ تمام ہتھکنڈے استعمال کر کے بھی ناکام رہا ہے،بھارتی آرمی چیف نے ایک غیر ذمہ دارانہ تقریر کی ہے ،آرمی چیف فورسٹار عہدے کا آفیسر ہوتا ہے ،اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اہم عہدہ رکھنے والوں کو زیب نہیں دیتے ،بھارت غیر روایتی طریقوں سے ریاستی دہشت گردی کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہفتہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ،آرمی چیف فورسٹار عہدے کا آفیسر ہوتا ہے ،اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اہم عہدہ رکھنے والوں کو زیب نہیں دیتے ،ہم سمجھتے ہیں کہ بھارتی آرمی چیف نے ایک غیر ذمہ دارانہ تقریر کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو کسی قسم کی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، ہم جوہری ہتھیار کو چوائس نہیں بلکہ کم سے کم دفاعی صلاحیت کا ہتھیار سمجھتے ہیں ،پاکستان کی جوہری صلاحیت مشرق کی جانب سے آنے والے خطرات کیلئے ہے ،ہماری قابل بھروسہ جوہری صلاحیت کی وجہ سے بھارت حملہ نہیں کرسکتاکیونکہ دو جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کا امکان نہیں ہوتا ۔

ہمارے جوہری ہتھیاروں نے ہی بھارت کو روک رکھا ہے، اب روائتی جنگ ممکن نہیں رہی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت غیر روایتی طریقوں سے ریاستی دہشت گردی کررہا ہے،بھارت اپنے تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ناکام رہا ہے،ہم ذمہ دار جوہری ریاست ،بیدار قوم اور ہماری پیشہ ورانہ فوج ہے،بھارت ریاستی دہشت گردی میں بھی ناکام ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاک آرمی انتہائی پیشہ ور فوج ہے ،پاکستان ذمہ دار جوہری ریاست اور پر عزم قوم ہے ۔