چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے نئی مثال قائم کردی

چیف جسٹس کی وی آئی پی پروٹوکول کے بغیر بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر عام شہری کی طرح حاضری

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:50

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے نئی مثال قائم کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ہفتہ کووی آئی پی پروٹوکول کے بغیر بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر عام شہری کی طرح حاضری دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے وی آئی پی پروٹوکول کے بغیر بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر عام شہری کی طرح حاضری دے کر نئی مثال قائم کردی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سڑکوں پر وی آئی پی مومنٹ کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلی افسران پیش ہوئے۔ آئی جی سندھ نے بیان دیا کہ وی آئی پی لوگوں کے لئے عارضی طور پر سڑکیں بند کی جاتی ہیں، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میں نے کبھی کہا کہ مجھے وی آئی پی پروٹوکول دیا جائی عدالت نے آئی جی سندھ کو دو منٹ سے زیادہ سڑکیں بلاک کرنے سے روک دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ یہ حکم صرف کراچی کے لئے نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے ہے، پورے ملک میں اس پر عملدرآمد کیا جائے جبکہ بلو بک کے مطابق عملدرآمد ہر گز نہ کیا جائے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔