ملزمان کی گرفتاری کے لیے جسٹس فار زینب تحریک چلانے کا اعلان کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 22:24

ملزمان کی گرفتاری کے لیے جسٹس فار زینب تحریک چلانے کا اعلان کر دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13جنوری 2018ء ):تھنک ٹینک پاکستان گلوبل فورم نے زینب واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے جسٹس فار زینب تحریک چلانے کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زینب واقعے کے منظر عام ہر آ نے کے بعد ایک طرف حکومت اور سرکاری ادارے زینب کو انصاف دلانے کے لیے سرگرم ہیں تو دوسری طرف سول سوسائٹی ،انسانی حقوق کی تنظیمیں اور دیگر عوامی فورم بھی زینب کو انصاف دلانے کے لیے خاصے متحرک ہو چکے ہیں ۔

اسی سلسلے میں تھنک ٹینک پاکستان گلوبل فورم نے زینب واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے جسٹس فار زینب تحریک چلانے کا اعلان کر دیا گیا۔تھنک ٹینک پاکستان گلوبل فورم کے چیئرمین امین خالد اور پاکستان فر یڈم موومنٹ کی جانب سے زینب کے قاتلوں کی گرفتاری تک جسٹس فارزینب تحریک چلانے کا اعلان کیا گیاہے۔