کینیڈا میں ایک جنونی نے حملہ کر کے مسلمان بچی کا حجاب پھاڑ دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 22:46

کینیڈا میں ایک جنونی نے حملہ کر کے مسلمان بچی کا حجاب پھاڑ دیا
ٹورنٹو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13جنوری 2018ء ):کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک جنونی نے حملہ کر کے مسلمان بچی کا حجاب پھاڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک جانب تو مغربی اور ترقی یافتہ ممالک مذہبی رواداری کی چادر لپیٹے دنیا بھر میں امن اور برداشت کا درس دیتے نظر آتے ہیں لیکن دوسری جانب انہی کے شہریوں کی جانب سے گاہے بگاہے اس طرح کے کارنامے سامنے آتے رہتے ہیں جو مذہبی جنونیت کی علامت ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک واقعہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیش آیا جہاں ایک جنونی نے حملہ کر کے مسلمان بچی کا حجاب پھاڑ دیا۔شہر کی پولیس کی ترجمان کے مطابق حملہ آور شخص نے دس منٹ کے اندر دو کوششوں میں چھٹی جماعت کی 11سالہ طالبہ خولہ نعمان کے حجاب کو کاٹ دیا ،طالبہ اپنے بھائی کے ساتھ اسکول جانے کے لیے راستے میں تھی۔اس موقع پر بچی کا بتانا تھا کہ وہ کافی ڈر گئی۔ میں زور سے چِلائی جس پر وہ آدمی فرار ہو گیا۔