2017میں سندھ سے سینکڑوں بچے لاپتہ،پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 22:56

2017میں سندھ سے سینکڑوں بچے لاپتہ،پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13جنوری 2018ء ):پنجاب حکومت پر تنقید کرنے والی پیپلز پارٹی کے زیر انتظام سندھ میں بچوں پر کیا کچھ بیت رہا ہے، خوفناک انکشاف ہو گیا۔ 2017میں سندھ سے سینکڑوں بچے لاپتہ،پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئے۔ایک سال میں سندھ بھر سے 1 ہزار 8 سو 94 بچے لاپتہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت پر تنقید کرنے والی پیپلز پارٹی کے زیر انتظام سندھ میں بچوں پر کیا کچھ بیت رہا ہے، خوفناک انکشاف ہو گیا۔

(جاری ہے)

2017میں سندھ سے سینکڑوں بچے لاپتہ،پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئے۔ایک سال میں سندھ بھر سے 1 ہزار 8 سو 94 بچے لاپتہ ہوگئے۔اس بات کا انکشاف سندھ اسمبلی کی رکن نصرت سحر عباسی نے توجہ دلاو نوٹس میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے۔ حکومت سندھ کو اس کا نوٹس لینا چاہئے اور ان بچوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے لاپتہ بچوں کی تفصیلات پیش کرنے کے لیے بھی حکومت سندھ پر زور دیا۔