پاکستان نے آئی ٹی کے میدان میں ترکی سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 23:08

پاکستان نے آئی ٹی کے میدان میں ترکی سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13جنوری 2018ء ):پاکستان نے آئی ٹی کے میدان میں ترکی سمیت بہت سے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ۔وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے بتایا کہ ہمارا ہدف پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں پہلے نمبر پر لے کر جانا ہے۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انکا کہنا تھا کہ 2013 میں پاکستان میں براڈ بینڈ صرف 3 فیصد تک محدود تھا لیکن اب اس کا دائرہ ملک کے 35 فیصد علاقوں تک پھیل چکا ہے۔انکا مزید کہنا تھا پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں ہے جب کہ پاکستان نے آئی ٹی کے میدان میں ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کو پہلے نمبر پر لے جانے کا عزم بھی ظاہر کر دیا۔