وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے آزاد کشمیر میں میرٹ اور انصاف کو فروغ دیا ہے‘ یوسف ملک ایڈووکیٹ

اتوار 14 جنوری 2018 16:16

کو ٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء)حلقہ ایک کوٹلی سے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر یوسف ملک ایڈووکیٹ ، ڈی جی ذوالفقار ملک ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی راجہ محمد ایوب ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی سردار زاہد خان ایڈووکیٹ، اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما محمود الحسن چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر میں میرٹ اور انصاف کو فروغ دیا ہے ۔

ریاستی وسائل عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی پر خرچ ہو رہے ہیں ۔ ریاست بھر میں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری اصول اور میرٹ پر ہوئی جس سے پارٹی مزید مستحکم ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوںنے پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس کوٹلی میں ملک محمد سلیم اور ثاقب سلیم آف ککنی بگاہ کی جانب سے دئیے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

عوام ککنی بگاہ کی نمائندگی ملک سلیم ، ثاقب سلیم ، پبلک پراسیکیوٹر ملک سلیم منہاس ، ملک طارق محبوب، ملک نوازمنہاس ، کر رہے تھے ۔

تقریب میں مسلم لیگ کے زعما سردار معروف طفیل ،الطاف بھٹی ،راجہ گلفراز خان ، خورشید ملک ، راجہ شبیر شہزاد ،سردار گلفراز ، ملک امتیاز ، شیخ عمر ، اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت تعمیر و ترقی پر یقین رکھتی ہے ۔ میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے جس وقت ملک کی باگ ڈور سنبھالی اسوقت ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا تھا ۔

ملک اندرونی و بیرونی دہشت گردی کا شکار تھا ۔ ملکی معیشت تباہ ہو چکی تھی ۔ انڈسٹری برباد ہو چکی تھی۔ مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی تھی ۔ میاں برداران نے ملک کو بحران سے نکالا آج دہشت گردی بڑی حد تک ختم ہو چکی ہے ۔ انڈسٹری بحال ہو چکی ہے ۔ مہنگائی کنٹرول میں ہے۔ لووڈ شیڈنگ کنٹرول میں ہے ۔ ملک ترقی کی ڈگر پر ہے ۔ آزاد کشمیر میںوزیر اعظم نے شریف برادران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میرٹ اور انصاف بحال کیا ۔

ریاستی وسائل کی لوٹ مار روک کر تعمیر و ترقی شروع کروائی ۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے حلقہ ایک کوٹلی میں عوامی ایم ایل اے یوسف ملک اور رفعت محمود کے ذریعے کروڑوں کے فنڈز دئیے جن سے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری ہے ۔ مزید فنڈز متوقع ہیں ۔ ضلع کونسل کوٹلی اور بلدیہ کوٹلی کے فنڈز کو شہریوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے ۔ پارٹی کارکنان کوتحفظ دیں گے ۔ عوامی مسائل حل کریں گے ۔۔