مسلم کانفرنس خطے میں ابھرتی ہوئی جماعت ہے ‘جس نے ہر دور حکومت میں عوامی جماعت ہونے کا ثبوت دیا‘ بشیر رٹھوی

اتوار 14 جنوری 2018 16:16

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹھوی نے کہا کہ مسلم کانفرنس خطے کے اندر ایک ابھرتی ہوئی جماعت ہے جس نے ہر دور حکومت میں عوامی جماعت ہونے کا ثبوت دیامسلم کانفرنس آزاد خطے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے خطے کے اندر سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال کر اعلیٰ روایات قائم کر رکھی ہیں۔

مسلم کانفرنس سابق وزیراعظم اور صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد و منظم ہے اور عوام کی ایک حقیقی نمائندہ جماعت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرنے والی جماعت ہے جس کی مثال کسی بھی جمہوری ریاست میں نہیں ملتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاچوہدری بشیر رٹھوی نے کہا کہ مسلم کانفرنس کا شروع سے ہی یہ مشن رہا ہے کہ پاکستان اور خطہ کشمیر کی بقاء کیلئے کام کرتے رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

اور معاشرے کے اندر عوام کی سہولت کیئے اچھے ادارے قائم کرنا ایک منشور اور مشن بھی تھا۔جسکی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کوتیار ہے مسلم کانفرنس کے دورحکومت میں ہر غریب و امیر کو یک نظر دیکھا گیا ۔جس کے باعث معاشرے میں ترقی کی رہ ہموار ہوئی غریب کو اس کے جائز حقوق دلواکر غریبی اور امیری میں فرق ختم کیا۔انہوںنے کہا کہعوام مسلم کانفرنس کی سابقہ کارکردگی کو ابھی تک نہیں بھولے اور سردار عتیق احمد خان کا سنہرا دور اب تک یاد کر رہے ہیں اس وقت پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہاہے۔اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے متحد ہونا چاہیے ۔پاکستان ہے تو ہم ہیں اور ہماری سیاست بھی