ریاستی عوام اور مسئلہ کشمیر کا حل مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہے‘آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ ن کا برسر اقتدار آنا بہت ضروری تھاپیپلز پارٹی کی حکومت طفل تسلیوں سے ریاستی عوام کو گمراہ کر کے لوٹ مار کر رہی ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرکی رہنما ریحانہ خان کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 14 جنوری 2018 16:16

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرکی رہنما ریحانہ خان نے کہا ہے کہ ریاستی عوام اور مسئلہ کشمیر کا حل مسلم لیگ ن سے وابسطہ ہے۔آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ ن کا برسر اقتدار آنا بہت ضروری تھاپیپلز پارٹی کی حکومت طفل تسلیوں سے ریاستی عوام کو گمراہ کر کے لوٹ مار کر رہی ہے۔میاں نواز شریف نے اپنی4 سالہ دور اقتدار میں معیشت کی بہتری کیلئے کام کیا اور دیگر اداروں میں بہتری لائی مسلم لیگ ن کے کارکنان و قائدین پوری قوت کے ساتھ میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا ریحانہ خان نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ ن ہر محاذ کا ڈٹ کر مقابلہ کرئیگی اور وہ وقت دور نہیں جب ن کے کارکنان و قائدین پاکستان کو ایک خوشحال اور ہر پاکستانی کا پاکستان بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی معیشت کو بہتر قرار دینا مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی مثبت پالیسیوں کا ثمر ہے۔سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف وطن عزیز کو معاشی طور پر مستحکم اور خودکفیل بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔اگلی5 سالوں میں ملک کو تعمیر وترقی اور خوشخالی کی راہوں پر گامزن کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ا ٓزاد کشمیر کی سابق حکومت نے ریاست کا جنازہ نکال کر رکھ دیا تھا۔ہر طرف اپنے حقوق کے لئے کبھی عوام اور کبھی سرکاری ملازمین کمر بستہ کیا۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن ریاستی عوام کے حقوق کی ضامن جماعت ہے اور ریاستی عوام کے حقوق کی جنگ میں ان کے شانہ بشانہ لڑے گی