پیپلزپاٹی ملک میں حقیقی جمہوریت، غریب طبقات کے حقوق اور قانون و انصاف کی حکمرانی کیلیے جدوجہد کر رہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہے

پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماکلیم خان کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 14 جنوری 2018 16:16

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماکلیم خان نے کہا ہے کہ پیپلزپاٹی ملک میں حقیقی جمہوریت، غریب طبقات کے حقوق اور قانون و انصاف کی حکمرانی کیلیے جدوجہد کر رہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہے۔ن لیگ آپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ پی۔

ٹی۔ آئی کی اچھل کود کی سیاست کو عوام میں پزیرائی نہیں مل رہی انشاء اللہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بناے گی۔2018 جیالوں کا سال ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا کلیم خان نے کہا کہ ن لیگ پاکستان میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔امن عامہ کی صورت حال نہایت کشیدہ ہے۔ماڈل ٹائون کے بعد قصورجیسے واقعات حکومت کے بدن پر سیاہ دھبوں کی مانند ہیں۔

پاکستان کو سازش کے تحت معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر اور وفاق کی اکائی ہے اور انشاء الله چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور سابق صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت میں پیپلز پارٹی 2018کا انتخابی معرکہ جیتے گی۔آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی۔