کسی بھی قوم یا ملک کی تقدیر بدلنے میں نوجوان نسل نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ‘یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کو ملک کا محافظ قرار دیا گیا ہے نوجوان ہی مستقبل کا عظیم سرمایا ہوتے ہیں

مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن آزادکشمیرکے مرکزی وائس چیئرمین راجہ محمداسامہ سرور کی بات چیت

اتوار 14 جنوری 2018 16:16

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء)مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن آزادکشمیرکے مرکزی وائس چیئرمین راجہ محمداسامہ سرور نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم یا ملک کی تقدیر بدلنے میں نوجوان نسل نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اور یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کو ملک کا محافظ قرار دیا گیا ہے نوجوان ہی مستقبل کا عظیم سرمایا ہوتے ہیں اور نوجوان نسل ہی ہمیشہ ملک میں انقلاب لاتے ہیں۔

مسلم کانفرنس میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیںقائد جماعت سردار عتیق احمد خان نے ہمیشہ سٹوڈنٹس کو اہم مقام دیا اور طلباء کے مسائل حل کرائے۔خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا راجہ محمداسامہ سرور نے کہا کہ پاکستان میں جس قدر نوجوان تعلیم میں اہم اور اعلیٰ مہارتیں رکھنے میں مصروف عمل ہیں اور دن بدن تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کرتے آرہے ہیں وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں بھی انقلاب آئے گا اور ملک کی تقدیر بدلے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نوجوانوں کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور آپس میں محبت کے جذبات بانٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کشمیر کی تحریک آزادی میں اہم رول ادا کرنے میں سرگرم عمل ہے مسلم کانفرنس کو چلانے میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اہم کردار ہے اور قائد جماعت سردار عتیق احمد خان نے ہمیشہ سٹوڈنٹس کو اہم مقام دیا اور طلباء کے مسائل حل کرائے انہوں نے کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نے بھی ہمیشہ قائد جماعت سردار عتیق احمد خان کے نقش قدم پر چل کر ان کی حمایت حاصل کی اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا