سعودی بن لادن کمپنی کی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد حکومتی قبضے کی تردید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 جنوری 2018 18:12

سعودی بن لادن کمپنی کی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد حکومتی قبضے کی تردید
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جنوری 2018ء) : سعودی بن لادن کمپنی نے چیئرمین کی گرفتاری کے بعد حکومتی قبضے کی تردید کردی ہے۔ ہفتہ کوبین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی سب سے بڑی کاروباری فرم بن لادن گروپ کوسعودی حکومت نے اس وقت تحویل میں لے لیا جب فرم کے چیئرمین بکربن لادن کوحراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم سعودی بن لادن گروپ نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سعودی حکومت نے فرم بن لادن گروپ کونہ ہی تحویل میں لیا اور نہ ہی کوئی قبضہ کیا ہے۔

فرم بن لادن نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ کمپنی کے کچھ شیئرزحکومت کوٹرانسفرکیے گئے ہیں۔ بن لادن گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے ہزاروں ملازمین کوکم کرنے کیلئے دباؤ ہے۔ لیکن یہ ایک نجی شیئرہولڈنگ کمپنی اور اپنے تعمیرنوکے عمل سے گزر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بقایا رقم کاتصفیہ کرنے کیلئے بن لادن گروپ کی کچھ کمپنیز کے شیئرز کوحکومت نے ٹرانسفرکیا ہے۔

کمپنی مینجمنٹ کی معلومات کے مطابق کچھ شیئرہولڈرز بھی حکومت کوبقایا رقم کی مد میں شیئرز ٹرانسفرز کرنے کیلئے راضی ہوسکتے ہیں۔واضح رہے سعودی بن لادن گروپ کا چیئرمین بکربن لادن بھی ان درجنوں گرفتار کیے جانے والے شہزادوں میں ایک تھا جنہیں پچھلے مہینوں میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان شہزادوں کی گرفتاری کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان نے حکم دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :