تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کا منشور ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ ہے، علامہ خادم حسین رضوی
زمین و زمان تمہارے لیے، مکین و مکاں تمہارے لیے، پاکستان کس کیلئے بنا ہے، یہ اسلام کیلئے بنا ہے، یہاں نظام مصطفی آنا ہے دھرنے میں لوگوں کو گولیاں لگیں ، تشدد ہوا لیکن زبان سے کسی نے اف نہیں کیا ،کراچی میں جن کو گولیاں لگیں ، انہیں معلوم ہی نہیں تھا انہیں گولیاں لگی ہیں ، اب لٹیرے پریشان ہیں ، باغ جناح میں جلسہ عام سے خطاب
اتوار 14 جنوری 2018 21:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب صرف ایک ہی بات کرنے ہے کہ صرف نظام مصطفی لانا ہے ۔
حضور کے دین کے لیے ہی سب سے بات کرنی ہے ۔ اپنا مال خرچ کرنا ہے اور اپنا وقت صرف کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیکھو دیکھو کون آیا ، محمدﷺ عربی کا دین آیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب لٹیرے پریشان ہیں ، جو پیسے لینے والے ہوتے ہیں ، وہ شیل نہیں کھاتے ، وہ کنٹینر پر بیٹھ کر لاہور واپس نہیں آتے ۔ جو محمد ﷺ عربی کے غلام ہوتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ ادھر آ ہم جگر آزماتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نے دنیا والوں کو بتا دیا کہ کراچی والے لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگاتے ہیں ۔ جلسے کے شرکا ایسے نعرے لگائیں کہ کراچی ، خیبرپختونخوا ، کشمیر سمیت ہر جگہ کا گندھ دھل جائے ۔ پاکستان کی ترقی لبیک میں ہے ۔ جب رسول اللہ ﷺ کی بات ہو گی تو لوگ زکو دینے والے ہوں گے لینے والا کوئی نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف باتیں کرنے سے بات نہیں بنے گی بلکہ دین کو تخت پر آنے دو ۔ جن ممالک کا میڈیا کہتا ہے کہ ہم لبیک یارسول اللہ ﷺ کا نعرہ نہیں دکھا سکتے ، ان کو کیا پتہ کہ لبیک یارسول اللہ کا ذرہ ذرہ کو علم ہے ۔ پاکستان کی ترقی ناموس رسالت پر پہرہ دے کر ہے ۔ ختم نبوت پر حملہ کرکے اور مندروں میں جا کر نہیں ہے ۔ پاکستان کی ترقی جھوٹ بولنے میں نہیں ہے ۔ ہم نے کسی سے طاقت سے نہیں بلکہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے مدد مانگی ۔ اب ہے جمالو کا دور گزر گیا ۔ انہوں نے کہاکہ جنرل صاحب آپ ٹرمپ کو یہ بات کہہ دیں کہ تجھے تو پتہ نہیں آنا ہے یا نہیں میں نے تو آنا ہے ۔ اوئے چڑے تم نے کیا آنا ہے ، میں اپنی شاہین لے کر آ رہا ہوں ۔ ہماری فوج محمد ﷺعربی کی سپاہی ہے ۔ جو دشمن کے ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر ان کو تباہ کرکے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی کوئی تاریخ نہیں ہے ۔ خالد ٹینک ایسے نہیں بنایا ۔ جب خالد ٹینک چلے گا تو ان کی تباہی دیکھنے والی ہو گی ۔ یہاں پر محمد بن قاسم کی بات ہو گی ۔ اب سندھ سے محمد بن قاسم کے جانشین اٹھیں گے ، اب جو مندروں میں جا کر مورتیوں پر پھول چڑھاتے ہیں ، ان کو پوچھیں گے ۔ اب فیصلہ کر لیں گے کہ راجہ داہر کے لوگ الگ ہوں گے اور محمد بن قاسم کے جانشین الگ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کا ڈاکو سربراہ بن جائے ، اس قوم کا کیا ہو گا ۔ اب ڈاکوں اور بھتہ خوروں کا دور چلا گیا ۔ اب آپ الیکشن کی تیاری شروع کر دیں ۔ ختم نبوت کے معاملے پر ہم نے بیان بازی نہیں بلکہ عملی جدوجہد کی ۔ باتوں سے معاملات حل نہیں ہوتے ۔ میدان لگا کر مقاصد حاصل کیے جاتے ہیں ۔ بارش ہوئی ، تیز ہوائیں چلیں لیکن ہم ختم نبوت کے معاملے پر جو تحریک چلائی اس میں کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے دین کی بات نہیں کی ہم دین کی بات کرتے ہیں ۔ کراچی اور فیض آباد والے جانتے تھے کہ دھرنے پر کھانے کہاں سے آئے ۔ گولیاں چلیں ، لاٹھی چارج ہوا لیکن ہم بھاگے نہمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.