2 مفت ٹکٹیں حاصل کریں۔۔ ایمریٹس ائیرلائن نے انٹرنیٹ پر چلنے والی سکیم پر باضابطہ بیان جاری کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 جنوری 2018 23:08

2 مفت ٹکٹیں حاصل کریں۔۔ ایمریٹس ائیرلائن نے انٹرنیٹ پر چلنے والی سکیم ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری۔2018ء) ایمریٹس ائیرلائن نے فری ٹکٹس سکیم فراڈ سے بچنے کی ہدایت کر دی۔ خلیجی اخبار کے مطابق انٹرنیٹ پر جاری ایک سکیم کے مطابق صارفین کو ایک لنک بھیجا جاتا جس پر کلک کرنے پر انعامی سکیم کا صفحہ سامنے آ جاتا ہے جس میں 2 ٹکٹیں جیتنے کی خوشخبری سنائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

خلیجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ایمریٹس ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی سکیم فضائی کمپنی کی جانب سے جاری نہیں کی گئی۔ انتظامیہ تحقیقات کر رہی ہے جو بھی اس فراڈ لنک کو پھیلانے میں ملوث ہیں ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر انتظامیہ نے صارفین کو ایسے کسی بھی لنک پر کلک نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔