عوام کے مطالبے پر حکومتی حج کوٹے کی شرح کو بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے، اس سال کل 179,210 پاکستانی مذہبی فریضہ حج ادا کریں گے ، 67 فیصد سرکاری سکیم کے تحت ، باقی 33 فیصد نجی سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت
اتوار 14 جنوری 2018 23:10
(جاری ہے)
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حج 2018ء کے لیی80 سال سے زائد پاکستانیوں کے لیے بھی 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے لیکن اگر یہ درخواستیں 10 ہزار سے زائد ہو گئیں تو پھر خفیہ رائے شماری سے خوش نصیبوں کا انتخاب کیاجائے گا جبکہ وہ درخواست دہندگان جو گزشتہ 3 سال سے حج پر جانے میں ناکام رہے ہیں انہیں عام رائے کے ذریعے منتخب کیا جائے گا، اس طرح کے بھی تقریبا 10 ہزار افراد کو منتخب کیا جائے گا تاکہ وہ بھی اس مقدس مذہبی فریضے حج کو ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ شخص جو سرکاری سکیم کے تحت پہلے حج ادا کر چکا ہے وہ درخواست دینے کا اہل نہیں لیکن صرف ایک عورت کے ساتھ بطور محرم اسے یہ استثنا حاصل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت حج اور عمرہ سے متعلق ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کرے گی اور امید ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات سے قبل یہ بل ہو جائے گا۔ سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت گزشتہ 4 سال سے حجاج کرام کو کھانے سمیت میڈیکل، رہائش اور سفر کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے متعلقہ وزارت کو حکم دیا ہے کہ وہ حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے اور حجاج کرام کے لیے بہترین ممکنہ انتظامات کرے تاکہ انہیں اپنے مقدس مذہبی فریضے حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حج پر جانے والوں کے لیے بین الاقوامی مشین پڑھنے والا پاسپورٹ جس کی معیاد 20 فروری 2019ء تک ہو، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حج گروپ آرگنائزرز کا شفاف میکانزم کے ذریعے کوٹہ مختص کیا جائے گا۔ حج گروپ آرگنائزرز کو اپنے پیکج کی کل رقم کا 5 فیصد بطور سیکیورٹی وزارت مذہبی امور میں جمع کرانا ہو گا جو حج کے بعد قابل واپسی ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.