Live Updates

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری شادی پر سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنا ضبط توڑ دیا

اتوار 14 جنوری 2018 23:20

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری شادی پر سابقہ اہلیہ ریحام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری خفیہ شادی پر سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی اپنا ضبط توڑ دیا اور بلا ٓخر اس حوالے سے لب کشائی کردی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان نے کہا ہے کہ نکاح سنت ہے ،اس کا تمسخر نہیں اڑانا چاہیے،2018سنجیدگی کا سال ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ۔

واضح رہے کہ نومبر 2014کو دھرنے کے دنوں میں عمران خان اور ریحام خان کا خفیہ نکاح ہوا تھا تاہم نکاح کی باقاعدہ تقریب 5جنوری 2015کو ہوئی تھی اور ان کا نکاح بھی مفتی سعید نے ہی پڑھا یا تھا ۔شادی کے بعد میاں بیوی میں سیاسی معاملات پر تلخی پیدا ہوئی تھی اور پھر شادی کے 10ماہ بعد اکتوبر 2015میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات