قصور واقع کا دفاع نہیں کر سکتا، زینب کے قاتل کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، سیاسی جماعتیں امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ کریں ، سیاسی جماعتوں کو پنجاب میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے

ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کینجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 14 جنوری 2018 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ قصور واقع کا دفاع نہیں کر سکتا، زینب کے قاتل کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، سیاسی جماعتیں امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ کریں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ 7 سالہ زینب کے قاتل کو جلد گرفتار کریں گے ۔

(جاری ہے)

قصور واقعہ ناقابل قبول ہے پولیس کو قصور کے شہریوں پر فائرنگ نہیں کرنی چاہیے تھی ۔

انہوں نے کہا کہ لاٹھیاں اٹھانے والے قصور کے شہری نہیں تھے ۔ احمد خان نے کہا کہ قصور کے شہریوں پر کسی بھی طرح فائرنگ نہیں ہونی چاہیے تھے ۔ حکومت جلد زینب کے قاتل کو قانون کے شکنجے میں لائے گی ۔ گرفتار کیا جانے والا شخص تاندیانوالہ کا رہائشی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پنجاب میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :