2018ء کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) دوبارہ کامیاب ہوگی ،برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ

پاکستان میں موجودہ برسر اقتدار جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) انفراسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری ، پائیدار اقتصادی ترقی کے باعث 2018ء کے انتخابات کے بعد آئندہ پانچ سال کیلئے بھی اقتدار میں آئے گی،دی اکانومسٹ

اتوار 14 جنوری 2018 23:30

2018ء کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) دوبارہ کامیاب ہوگی ،برطانوی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پیشنگوئی کی ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) دوبارہ کامیاب ہوگی جبکہ بین الاقوامی جریدے نے پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کو غیر موثر قرار دیا ہے۔ جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ برسر اقتدار جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) انفراسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری اور پائیدار اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ برسر اقتدار ہونے کے ناطے 2018ء کے وسط میں ہونے والے انتخابات کے بعد آئندہ مزید پانچ سال کی مدت کیلئے اقتدار میں آئے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کاروباری ماحول مشکل رہے گا اور اصلاحات پر پیشرفت سست رہے گی لیکن معیشت استحکام کی جانب بڑھے گی اور مستحکم شرح نمو برقرار رہے گی، اس کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے لیکن یہ انتخابات کے بعد تک صورتحال ہوگی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کا اقدام جو کہ شمالی سرحد سے جنوبی ساحل تک توانائی کی منتقلی کا رابطہ فراہم کرے گا، پر رفتار تیز ہوگی۔

جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی مجموعی ترقیاتی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح 5.5 فیصد ہے جبکہ فی کس جی ڈی پی 1661 ڈالر ہے، افراط زر کی شرح 3.8 قیصد اور بجٹ بیلنس پر جی ڈی پی کی شرح منفی 4.6 ہے جبکہ پاکستان کی مجموعی آبادی 20 کروڑ 80 لاکھ ہے۔ بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی غیر موثر رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :