بہاریہ سورج مکھی کی کاشت کا شیڈول جاری

پیر 15 جنوری 2018 16:19

لاہور۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) بہاریہ سورج مکھی کی بروقت کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے 31 جنوری، ریتلے علاقوں میں بہاریہ سورج مکھی کی کاشت کاوقت 25 جنوری سے 15 فروری تک ہے اور سینٹرل پنجاب میں فروری کا مہینہ بہاریہ سورج مکھی کی کاشت کیلئے اہم ہے، زرعی ماہرین کے مطابق کاشت تر وتر میں بذریعہ ڈرل کریں،قطاروں کا درمیانی فاصلہ5 7 سینٹی میٹررکھیں جبکہ سوراخ کا درمیانی فاصلہ 9 انچ ہو نا چاہیے، پھر ایک سوراخ میں دو بیج ڈالیں اور مٹی سے ڈھانپ دیں ، 23 کلو گرام فاسفورس اور 23 کلوگرام پوٹاش جبکہ 1/3حصہ(20 کلوگرام) نائٹرجن بوقت بوائی ڈالیںاوربوائی کے بعد ہلکی آبپاشی کریں، سورج مکھی کی کاشت کیلئے حکومت پنجاب کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کررہی ہے تاکہ نہ صرف حکومت کے خوردنی تیل کا درآمدی بل کم ہو سکے بلکہ فضائی آلودگی کو بھی ختم کیاجاسکے