ایف بی آر نے انکوائریوں کا سامنا کرنے والے 300 افسران سے این آر او کر لیا

0 ارب روپے میں سے ایک پیسہ بھی واپس نہیں ہوا، رپورٹس

پیر 15 جنوری 2018 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو) ایف بی آر’ نے اپنے افسران کے ساتھ عملی مقاصد کے لئے این آر او کر لیا ہے اور 300 انکوائریز میں ایسا کیا گیا ہے کیونکہ خرد برد کردہ 100 ارب روپے کی رقوم میں سے ایک پیسہ بھی واپس نہیں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جن میں جعلی ٹیکس ریفنڈز ، فراڈ ، اختیارات کا غلط استعمال اور ذرائع سے بڑھ کر اثاثہ جات بھی شامل ہیں ۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایف بی آر کو سرکاری مراسلہ بھی ارسال کیا ہے جس کا عنوان ’’ایف بی آر میں گڈگورننس کا معاملہ ‘‘ ہے اور افسران کے خلاف زیر التواء انکوائریوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے دریں اثناء بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت تمام افسران کی کارکردگی کے لئے کوشاں ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :