چین 2050میں عالمی رہنما ئی کے ساتھ دنیا کی اعلیٰ ترین فوج کا حامل ہو گا

چین کبھی بھی توسیع پسندانہ سوچ غالب نہیں آنے دے گا، چین ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جہاں چین کے ساتھ دنیا بھی ترقیاتی فوائد سے مستفید ہو گی، چین حقیقی رہنما بننے کے تعاقب میں ہے، چین سرمایہ کاری میں استعماریت کا خاتمہ اور اشتراکیت کے لئے اقدامات کرے گا، رپورٹ

پیر 15 جنوری 2018 18:27

چین 2050میں عالمی رہنما ئی کے ساتھ دنیا کی اعلیٰ ترین فوج کا حامل ہو گا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) چین 2050میں عالمی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کی اعلیٰ ترین فوج کا حامل ہو گا، چین کبھی بھی توسیع پسندانہ سوچ غالب نہیں آنے دے گا، چین ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جہاں چین کے ساتھ دنیا بھی ترقیاتی فوائد سے مستفید ہو گی، چین حقیقی رہنما بننے کے تعاقب میں ہے، چین سرمایہ کاری میں استعماریت کا خاتمہ اور اشتراکیت کے لئے اقدامات کرے گا۔

چین کے معروف ریاستی روزنامہ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق19 ویں نیشنل کانگریس کے افتتاحی تقریب میںچی پی پی کے چیف جسٹس چھی چھیننگ نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا کہ چین نے جس تیزی سے اس قیادت کے زیر سایہ ترقی ہے اس کی مثال نہیں لیکن چین کو ابھی بہت سے اقدامات اٹھانے باقی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر چین 2050میں عالمی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ دینا کی اعلیٰ ترین فوج کا حامل ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چین کبھی بھی توسیع پسندانہ سوچ غالب نہیں آنے دے گا۔چین ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جہاں چین کے ساتھ دنیا بھی ترقیاتی فوائد سے مستفید ہو گی۔ چین نہ صرف اپنے ہمسائیہ ممالک بلکہ اپنے دوسرے دوست ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کو پیش کش کرتا ہے کہ آئو اور چین کے ساتھ کھڑے ہو جائو۔انہوں نے کہا کہ چین پورے عالم کے لئے ایک ایسی مثال قائم کرے گا کہ دنیا مستفید ہو گی۔

چین ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جہاں چین کے ساتھ دنیا بھی ترقیاتی فوائد سے مستفید ہو گی۔ چین کا ،مقصد دنیا کے لئے راہنمائی فراہم کرنا ہے نہ کہ غاصبانہ اصو لوں پر چلا جائے۔ چین حقیقی رہنما بننے کے تعاقب میں ہے۔ چین سرمایہ کاری میں استعماریت کا خاتمہ اور اشتراکیت کے لئے اقدامات کرے گا تاکہ کسی بھی چھوٹے بڑے ملک کا استحصال نہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :