سفید رنگ کے صدر کے پسندیدہ رنگ ہونے کے باعث اشک آباد میں سیاہ کلر کی کاروں پر پابندی عائد کردی گئی

یکم جنوری 2018 سے لے کر اشک آباد میں شہریوں کی سیاہ رنگت کی گاڑیوں کو پولیس اپنی تحویل میں لینے میں مصروف ہے ،ْرپورٹ

پیر 15 جنوری 2018 18:36

سفید رنگ کے صدر کے پسندیدہ رنگ ہونے کے باعث اشک آباد میں سیاہ کلر کی ..
آشک آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) سفید رنگ کے صدر کے پسندیدہ رنگ ہونے کے باعث اشک آباد میں سیاہ کلر کی کاروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نشریاتی ادارے آڈٹی سینٹرل کے مطابق ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں سال 2018 کے آغاز سے ہی اعلان کیے بغیر سیاہ رنگ کی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

نشریاتی ادارے نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری 2018 سے لے کر اشک آباد میں شہریوں کی سیاہ رنگت کی گاڑیوں کو پولیس اپنی تحویل میں لینے میں مصروف ہے۔

پولیس مقامی شہریوں کو اسی شرط پر گاڑیاں واپس کرنے کیلئے تیار ہے کہ وہ گاڑیوں پر سفید رنگ کروائیں گے۔ترکمانستان حکومت کے ذرائع کے مطابق دارالحکومت میں سیاہ رنگوں کی کاروں پر پابندی اس لیے لگائی جا رہی ہے کہ ملک کے صدرقربان قلی بردی محمدوف کو سفید رنگ پسند ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ شہر میں نظر آنے والی کاریں بھی اسی رنگ کی ہوں۔اس سے قبل 2015 میں ترکمانستان کے کسٹم حکام نے بیرون ممالک سے سیاہ کاروں کو امپورٹ کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :