چیچہ وطنی،ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے خاتون جاں بحق، 9سالہ بچی سمیت تین افراد زخمی

پیر 15 جنوری 2018 22:00

چیچہ وطنی،ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے خاتون جاں بحق، ..
چیچہ وطنی۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) اوکانوالہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر، خاتون جاں بحق جبکہ 9سالہ بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے چک نمبر109/12-Lکے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل رکشہ کے تصادم میں موٹرسائیکل رکشہ سوار ہائوسنگ کالونی کی رہائشی صائمہ زوجہ محمد علی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ 9سالہ اقراء دختر محمد نعیم ،خالدہ پروین اور رکشہ ڈرائیور فرحان عمیر سکنہ 111/12-Lشدید زخمی ہو گئے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ صدر مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :