نوجوان قیادت کو آگے لاکر بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرینگے ،تمام مسلم لیگوں کو چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں اکھٹا کرینگے ،

ماڈل ٹائون میں 14معصوم لوگوں کے قاتل 3سال گزرنے کے باوجود بھی دھندناتے پھررہے ہیں ،چوہدری پرویز الہٰی ہم سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں ،بلوچستان کی سیاسی فضاء کیلئے افہام تفہیم کی پالیسی اختیار کرینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

پیر 15 جنوری 2018 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الہٰی نے کہاہے کہ ہم نوجوان قیادت کو آگے لاکر بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرینگے ،ہماری کوشش اور دعا ہے کہ صوبائی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے ،کس کو لیکر آناہے اور کس سے باہر کرناہے اس کافیصلہ اراکین اسمبلی کرینگے ،ماڈل ٹائون میں 14معصوم لوگوں کے قاتل 3سال گزرنے کے باوجود بھی دھندناتے پھررہے ہیں ،تمام مسلم لیگوں کو چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں اکھٹا کرینگے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،سینیٹر کامل علی آغا ،صوبائی صدر وصوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل ،سینیٹرروبینہ عرفان ،ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی ،مشیر میر عبدالکریم نوشیروانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الہٰی نے تمام مسلم لیگیوں کو اکھٹا کرنے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ میر عبدالقدوس بزنجو کو بطوروزیراعلیٰ بلوچستان انتخاب کرنے پر جمعیت علماء اسلام ،عوامی نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،آزاد امیدوار نواب زادہ طارق مگسی اور مسلم لیگ(ن) کے ساتھیوں کا شکریہ اداکرتے ہیں ( ن) لیگ والے ہمارے بھائی ہیں جو بچ گئے ہیں انہیں بھی ساتھ لئے جائیں گے،ہم ینگ لیڈر شپ آگے لے کر آئے ہیں اور امید ہے کہ قدوس بزنجو ایسے کام کر جائیں گے جو پہلے کوئی وزیر اعلی نہیں کر پایا انہوں نے کہاکہ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ق) بلوچستان کے عوام کو کرپشن سے پاک صوبہ دے گا،نوجوان وزیراعلیٰ سب کو ساتھ لیکر چلیںگے ،ہم کم وقت ملاہے مگر میر عبدالقدوس بزنجو وہ کام کردکھائیں گے جو اس سے پہلے کسی وزیراعلیٰ نے نہیں کیا ہو،بلوچستان اسمبلی توڑنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ،ہماری دعا ہے کہ بلوچستان اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے کس کو لے کر آنا ہے کس کو اسمبلی سے باہر کرنا ہے فیصلہ ممبران کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹان میں 14 لوگوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیامگر3 سال ہوگئے کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا، پنجاب حکومت ناکام ہو چکی ہے،ہم تمام مسلم لیگوں کو اکھٹا کرینگے اور اس کی قائد چوہدری شجاعت حسین ہونگے ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے ساتھ ہرممکن تعاون کاسلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ ہم اپنے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں جیسے کہ ہم نے پہلے بھی کہاتھاکہ ہم کام کریں گے پھر مبارکباد وصول کریںگے آج ہم پارٹی رہنمائوں سے کام کرنے کے بعد شاباشی وصول کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم نئے عزم کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ(ق) کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں مضبوط اور فعال بنانے کیلئے بھرپورکرداراداکرینگے ،صحافیوں کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں بلوچستان کی سیاسی فضاء کیلئے افہام تفہیم کی پالیسی اختیار کرینگے ، ہم نے کبھی کسی پر تنقید نہیں کی کہ کوئی غلط ہم نے اپنا کام کرناہے اور بلوچستان کے حالات کوبہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے ،صوبائی اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کریگی اور اس مختصر مدت کے دوران وہ اپنی کابینہ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے تعاون سے صوبے کی ترقی اور پائیدار امن کے قیام کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

ہم نے یہ محنت اس لئے نہیں کی کہ اس محنت پر پانی پھیر دیاجائے انہوں نے واضح کیاکہ بیک گرائونڈ میں کوئی نہیں ہے ہم حالات سے مجبور ہوکریہ اقدام اٹھایاہے جو آئینی ہے وقت کم ملا ہے تاہم اس مختصر مدت کو صوبے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین طریقے سے برے کار لایا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ صوبے میں پائیدار بنیادوں پر امن کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس مقصد کی تکمیل کے لئے حکومت کو عوام کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔