پولیس کی جانب سے زینب کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیے جانے کا دعوی

muhammad ali محمد علی پیر 15 جنوری 2018 22:26

پولیس کی جانب سے زینب کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیے جانے کا دعوی
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2018ء) پولیس کی جانب سے زینب کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے دعوی کیا ہے کہ زینب قتل کیس میں سی سی ٹی وی ویڈیو میں موجود ملزم سے مشابہت رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار شخص کا ڈی این اے میچ نہیں ہوسکا تاہم پولیس کو اس کے بیانات پر شک و شبہات ہیں۔

اسی باعث گرفتار مشتبہ شخص کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ جبکہ اس سلسلے میں مردم شماری ڈیٹا کی مدد سے گھر گھر سرچ آپریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زینب کے گھر کے قریب تقریباً1200 گھروں کا سرچ آپریشن کیا جائے گا جہاں سے حاصل ہونے والی معلومات کو تفتیش میں شامل کی جائے گا۔ واضح رہے کہ قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

زینب کے قتل کے بعد  ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور قصور میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا۔ جب کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر آئی جی پنجاب کو 36 گھنٹوں میں ملزم گرفتار کرکے رپورٹ دینے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :