حرمین ٹرین چلانے کے لیے اسپین کی ٹیکنیشن خدمات سرانجام دیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 15 جنوری 2018 22:51

حرمین ٹرین چلانے کے لیے اسپین کی ٹیکنیشن خدمات سرانجام دیں گے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق اسپین کے ایک جریدے اے بی ٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسپین کی کمپنی کو حرمین ٹرین چلانے کا ٹھیکہ مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپین کے 8ٹیکنیشن حرمین ٹرین چلانے میں سعودی ڈرائیوروں کی مدد کرینگے۔ یہ لوگ 10سعودی ڈرائیور تیار کرینگے۔ اسپین کی ایک کمپنی 15مارچ تک ہفتے میں آمد ورفت کے 4تجربے کریگی۔ اسکے بعد ہی یہ ٹرین کمرشل بنیادوں پرشروع کی جاسکے گی۔