برطانوی اسکول میں روزہ رکھنے اور حجاب کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 15 جنوری 2018 23:20

برطانوی اسکول میں روزہ رکھنے اور حجاب کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15جنوری 2018ء ):برطانوی اسکول میں روزہ رکھنے اور حجاب کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطا بق روشن خیالی اور مذہبی رواداری کے علمبراداری کا دعویٰ کرنے والے مغربی معاشرے میں گاہے بگاہے ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جو انکے اس دعوے کا پول کھول دیتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ مشرقی لندن میں پیش آیا جہاں برطانوی اسکول میں روزہ رکھنے اور حجاب کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے نیوہم کے سینٹ اسٹیفن پرائمری اسکول نے ادارے میں زیر تعلیم مسلمان بچیوں کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، اسکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم سے یونیفارم میں از خود تبدیلی کرنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اسکول انتظامیہ نے والدین پر زور دیا ہے کہ تدریس کے اوقات میں بچوں کو رمضان کے روزے رکھنے نہ دیں اور روزے کی حالت میں طلبا کو اسکول نہ بھیجیں۔