ایک گائے نے بھارتی ائیرپورٹ پر سب کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ کئی پروازیں متاثر

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 جنوری 2018 23:48

ایک گائے نے بھارتی ائیرپورٹ پر سب کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ کئی پروازیں ..
جمعے کے روز بھارتی ائیرپورٹ پر ایک گائے نے سب کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔اس بہادرگائے کی وجہ سے احمدآباد ائیرپورٹ پر اترنے والی بہت سی پروازوں کا رخ دوسرے ائیرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا ۔ یہ گائے کارگو گیٹ پر کھڑے محافظوں کی نظریں بچا کر اندر گئی اور پھر کسی کے قابو نہیں آئی۔محافظوں اور گائے کے درمیان 90 منٹ تک رن وے پر دوڑ جاری رہی۔کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے باہر محافظوں سے گائے سے چھٹکارا پا لیا۔

(جاری ہے)


نیوز ایشیا  کے مطابق گائے ائیرپورٹ کے کارگو گیٹ سے داخل ہوئی تھی۔سیکیورٹی پر مامور  عملے نے لاٹھیوں اور ائیرگنوں سے اس گائے کا تعاقب کیا۔
ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔اے اے آئی کےچیئرمین نے احمد آباد ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر کو اس واقعے میں انسانی غفلت کے امکانات کا جائزہ لینے کو کہا ہے اورآئندہ اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لیے سخت اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :