موٹر سائیکل سوار 75 فٹ بلند پل سے گرنے کے بعد معجزانہ طور پر بچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 جنوری 2018 23:48

موٹر سائیکل سوار 75 فٹ بلند پل سے گرنے کے بعد معجزانہ طور پر بچ گیا

جنوبی کیرولینا کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک حادثے کے بعد  ایک موٹر سائیکل سوار جب اپنی بائیک سے اچھلا تو 75 فٹ اونچے پل سے نیچے آ گرا تاہم معجزانہ طور پر بچ گیا۔

(جاری ہے)


چارلیسٹن پولیس کے ترجمان چارلس فرانسس نے کہا کہ آفیسرز کو جمعہ کی رات 2 بج کر 45 منٹ پر بلایا گیا اور انہیں چارلیسٹن میں انٹرسٹیٹ 26 اوورپاس کی حفاظتی دیوار  کے سامنے ایک موٹر سائیکل بڑی خستہ حالت میں ملی۔
فرانسس  نے بتایا کہ  پولیس آفیسرز نے  جلد ہی موٹر سائیکل سوار کو ڈھونڈ لیا جو بے ہوش پڑا تھا۔فرانسس کے مطابق پولیس والے اسے ہسپتال لے کر گئے لیکن معلوم ہوا  ہے کہ اس سے اس کی زندگی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں  ہے۔ پولیس نے موٹر سائیکل سوار کا نام جاری نہیں کیا ہے۔