آن لائن سٹور کے مالک نے 530 میل کا سفر کرکے شکایتی تبصرہ کرنے والی عورت پر حملہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 جنوری 2018 23:50

آن لائن سٹور کے مالک نے 530 میل کا سفر کرکے شکایتی تبصرہ کرنے والی عورت ..

ایک آن لائن سٹور کے مالک نے 530 میل کا سفر طے کر کے اس عورت کو خوب مارا پیٹا جس نے اس کے سٹور کی سروس کوسست قرار دیا تھا۔شیاؤ ڈی  کے جسم اور چہرے پر مسٹر ژینگ نامی  شخص نے لاتیں اور مکے مارے۔ مسٹر ژینگ کپڑوں کا آن لائن سٹور چلاتا ہے۔
یہ حملہ چین کے صوبہ ہینان کے شہر ژینگژو میں ڈیلیوری پک اپ پوائنٹ پر 27دسمبر کو کیا گیا ۔ ژینگ نے حملہ کر کے شیاؤ کو اچھا خاصا زخمی کر دیا۔

شیاؤ کی کلائی بھی اس حملے میں ٹوٹ گئی۔
شیاؤ نے 20دسمبر کو علی بابا کے Taobao سے کچھ خریداری کی تھی۔ تین دن بعد شیاؤ نے دیکھا کہ ابھی تک اس کے آرڈر کی ترسیل بھی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

جس پر اس نے سست سروس کی شکایت کی۔  اس شکایت پر ژینگ نے شیاؤ کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنا شروع کر دئیے۔ ایک پیغام میں کہا کہ وہ شیاؤ کو تباہ کر دے گا۔ دوسرے پیغآم میں اسے 530 میل کا سفر طے کر کے سبق سکھانے کی دھمکی دی۔

اس کے بعد ژینگ نے 530 میل کا سفر طے کر کے شیاؤ کو خراب ریویو دینے پر اچھا خاصا زخمی کر دیا۔
شیاؤ کا کہنا ہے کہ اسے کئی مقامات سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں تھیں۔ پولیس نے ژینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ Taobao نے اس کی دوکان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق شیاؤ کی شکایت کے بعد ژینگ کے سٹور کی ریٹنگ 12 پوائنٹ کم ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :