حکومتی مدت میں چارپانچ ماہ رہ گئے،مخالفین کی تحریکوں کامقصد سمجھ نہیں آتا،نوازشریف

کون ہےجوہمیں بغیرووٹ کےہی نکال رہے ہیں،بلوچستان کا معاملہ سنجیدہ ہےقوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔احتساب عدالت کے باہرمیڈیا اور پنجاب ہاؤس میں کارکنان سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 جنوری 2018 11:26

حکومتی مدت میں چارپانچ ماہ رہ گئے،مخالفین کی تحریکوں کامقصد سمجھ نہیں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔16 جنوری 2018) مسلم لیگ ن کے صدراورسابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں چار سے پانچ ماہ رہ گئےلیکن اس وقت مخالفین کی تحریکوں کا مقصد سمجھ نہیں آتا،کون ہے جو ہمیں بغیرووٹ کےہی نکال رہے ہیں،بلوچستان کا معاملہ سنجیدہ ہےقوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔آج منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ سمجھ نہیں آریا کہ یہ کیس ہے کیا اور اس میں کیا ہے 1970 میں لوگوں کو فلم دیکھنے کا شوق ہوتا تھا۔

ایک فلم تھی جس پر بڑا پیسہ خرچ ہوا لیکن فلم صرف ایک ہفتہ ہی چلی آپ روز دیکھتے ہیں اور عدالت میں ہوتے ہیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ کیس میں کتنی جان ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ چار سے پانچ مہینے رہ گئے ہیں حکومت پوری ہونے میں تو اس وقت تحریکوں کا کیا مقصد ہے۔

(جاری ہے)

کنٹینر والے مولانا انتظار کرلیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔ جب آپ تحریک کے مقصد کی طرف نظردوڑائیں گے تو بہت سے سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔

بلوچستان کا ایک سیریس معاملہ ہے یہ ایک گھنائونا مذاق ہے عوام کے ساتھ۔ ہم اس مسئلے اور اسباب کے سارے پہلوئوں پر غور کریں گے۔ صرف پانچ سو ووٹ لینے والے کو بلوچستان کا وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ہے جس کی ضمانت ضبط ہونے جارہی تھی اس کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ہے یہ پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ زیادتی ہے۔
پنجاب ہائوس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور ووٹ کی بالادستی کیلئے آگے بڑھ رہا ہوں، عوام کے سرپر چھت اور سستے انصاف کیلئے آگے بڑھا ہوں،عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ میرا ساتھ دیں، میرا مورال بہت ہائی ہے، پاکستان کیلئے کام کیا، ملک کو بجلی، موٹرویز دیئے اور ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے، جون ہے جو ہمیں بغیر ووٹ کے نکال رہ ہیں، ہم ووٹ کے ذریعے آئے ہیں اور ووٹ کے ذریعے ہی جانا چاہیے، 2018کے انتخابات کیلئے تیار ہیں، مشکل حالات میں این اے 120سمیت کئی ضمنی انتخابات جیتے ہیں آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

بعدازاں انہوں نے پنجاب ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور ووٹ کی بالادستی کیلئے آگے بڑھ رہا ہوں۔ عوام کے سرپر چھت اور سستے انصاف کیلئے آگے بڑھا ہوں،عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ میرا ساتھ دیں، میرا مورال بہت ہائی ہے، پاکستان کیلئے کام کیا، ملک کو بجلی، موٹرویز دیئے اور ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔ کون ہے جو ہمیں بغیر ووٹ کے نکال رہے ہیں، ہم ووٹ کے ذریعے آئے ہیں اور ووٹ کے ذریعے ہی جانا ہے۔ 2018کے انتخابات کیلئے تیار ہیں، مشکل حالات میں این اے 120سمیت کئی ضمنی انتخابات جیتے ہیں آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :