کاشتکار بہاریہ مکئی کی کاشت فروری کے آخر تک مکمل کریں ،ماہرین

منگل 16 جنوری 2018 16:14

فیصل آباد۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء)کاشتکاروںکو آلو ، کپاس ، کماد کے کھیت خالی ہونے پربہاریہ مکئی کی کاشت فروری کے آخر تک مکمل کرنے ، پانی بخوبی جذب کرنے والی بھاری میرا زمین کے انتخاب اور کھیت کی سطح ہموار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بہتر کاشت کی صورت میں بمپر کراپ کاحصول ممکن ہو سکے، ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار مکئی کے بیج کے حصول کیلئے بہاریہ کاشت کوفروغ دیں کیونکہ اس موسم میں مکئی کی اقسام کے کھیت دور دور ہونے کے باعث خالص بیج حاصل کرناممکن ہو سکتاہے، بہاریہ مکئی کی کاشت اور سنبھال موسمی مکئی کی نسبت آسان ہونے کے ساتھ ساتھ نفع بخش بھی ہے لہٰذا کاشتکار ابھی سے اپنے آپ کو ذہنی طور پر بہاریہ مکئی کی بوائی کیلئے تیار کر لیں اور جونہی آلوئوں، کپاس اور کماد وغیرہ کے کھیت خالی ہوں تو زمین کو اچھی طرح تیار کرکے مکئی کی فصل کو بروقت کاشت کریں۔