کاشتکاروں کو موسمی حالات کے باعث آلو کی کاشت 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 16 جنوری 2018 16:14

فیصل آباد۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء)زرعی ماہرین نے ایسے تمام کاشتکاروں جو آلو کی فصل کاشت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی حالات اور سبزیوں کی کاشت کے ربیع شیڈول کے مطابق 31 جنوری تک آلو کی فصل کاشت کر لیں تاکہ بر وقت فصل کی کاشت سے صحت مند ، معیاری اور بھر پور پیداوار کاحصول یقینی ہو سکے، انہوںنے بتا یا کہ پنجاب کے نہری علاقوں میں مکئی کی کاشت کیلئے 8 مختلف ہائبرڈ اقسام کی بھی منظوری دی جا چکی ہے لہٰذا 15جنوری سے فروری کے آخر تک مکئی کی فصل کاشت کر کے فی من بہترین پیداوار حاصل کرنے کے علاوہ بھر پور منافع بھی حاصل کیا جا سکتا ہے، انہوںنے بتا یا کہ نہری علاقوں میں سی 919،سی 922،سی 707،سی 2115،سی 9041،پی 3163،پی 3203اور غوری وغیرہ اقسام کاشت کر کے فی ایکڑ 60سے 80من فی ایکڑ پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے،انہوںنے کہا کہ مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔