پاکستان دنیا میں کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے

منگل 16 جنوری 2018 16:23

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے اور ملکی مجموعی پیداوار کا قریباً 80 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔ کپاس اور اس کی مصنوعات کے ذریعے ملک کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوتاہے۔

(جاری ہے)

کپاس حساس فصل ہونے کی وجہ سے مون سون بارشوں اور ہوا میں موجود نمی سے زیادہ متاثر ہوتی ہے کیونکہ کپاس کی فصل کے لئے مناسب وقت پر مناسب مقدارمیں بارش کاہونا مفید ہوتا ہے مگر زیادہ مقدار میں غیر ضروری بارشیں فصل کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں ۔

ماہرین نے کہاکہ ستمبراور اکتوبرمیں موسم میں نمی بڑھ جانے کی وجہ سے کپاس کی فصل میں گلابی سنڈی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جس کے لئے فصل کا باقاعدہ معائنہ ضروری ہے۔کاشتکارزرعی ماہرین کی سفارش کردہ انسدادی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر کپاس کی فصل کی بہتر نگہداشت سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنا ئیں۔

متعلقہ عنوان :