ْراجہ فاروق حیدر سے پراپرٹی آنرز ایسوسی ایشن کے وفد کی

ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی عوام کو دوہرے ٹیکسوں کے نظام سے نجات دلانا چاہتے ہیں، سابق حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ حکومت کے ختم ہونے سے چند دن قبل بد نیتی کی وجہ سے کیاتاکہ خود جان چھڑا کر اگلی حکومت کو مشکلات میں ڈالا جا سکے،وزیر اعظم آزادکشمیر

منگل 16 جنوری 2018 19:38

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء)وزیر اعظم آزادکشمیر سے پراپرٹی آنرز ایسوسی ایشن کے وفد کی سابق وزیر خواجہ فاروق احمد کی قیادت میں پرنس فرخ، ندیم احسان ،صلاح الدین شاہ و دیگر پر مشتمل وفد کی ملاقات۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر عوام کو دوہرے ٹیکسوں کے نظام سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔

سابقہ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ حکومت کے ختم ہونے سے چند دن قبل بد نیتی کی وجہ سے کیاتاکہ خود جان چھڑا کر اگلی حکومت کو مشکلات میں ڈالا جا سکے۔ اس دوہرے ٹیکس سے جمع ہونے والی آمدن کے خلاف پیپلز پارٹی کی حکومت نے تعلیمی پیکج کی آسامیاں دیں۔ ہم نے معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور عوام پر اضافی ٹیکسوں کے خاتمہ کے لیے اسکو ختم کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اب معزز عدالت کے احکامات پر عملدآرمد کے لیے اضافی وسائل میں اضافہ کرنا ہو گا۔انہوںنے کہا کہ پورے آزادکشمیر سے پراپرٹی ٹیکس کے خلاف عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی ، تمام سٹیک ہولڈ رز سے مشاورت کے بعد عوامی ، حکومتی مفاد مد نظر رکھتے ہوئے پراپرٹی مالکان سے مل کر پالیسی طے کرینگے۔ انہوںنے کہا کہ سابق حکومت نے تعلیمی پیکج کے اخراجات پورے کرنے کیلئے اضافی ٹیکس اپنی مدت ختم ہونے کے چند دن قبل نافذ کیا۔

ہم نے قانون ساز اسمبلی میں اس وقت بھی اس کی مخالفت کی تھی۔ آزادکشمیر کے ٹیکس نادہندگان وفاقی ایف بی آر کی فہرست میں شامل ہونگے ، اس حوالہ سے ایف بی آر سے معاملات طے کر لیے گئے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی خان نے وفد کو یقین دہانی کروائی کی کہ ٹیکس وصولی کی مدت میں توسیع کی جائیگی اور اس حوالہ سے پراپرٹی مالکان سے مشاورت بھی اگلے ایک دوروز میں کر لی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کرینگے ۔ سول سوسائٹی کی اہم قومی معاملات میں ریاستی بیانیہ کی حمایت بنیادی اہمیت کی حامل ہے ،مجھے عام آدمی کی مشکلات کا احساس ہے ،VIPکلچر کا قائل نہیں ،آزادکشمیر کے اندر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان سے بات کی ہے ۔ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا اپ گریڈ کرنے اور لائن لاسز کم کرنے کیلئے ایک طویل المدتی پالیسی ترتیب دی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں بدقسمتی سے لائن لاسز بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہو رہی ہے ۔ وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ پروگرام سے بھی ایک کروڑ فی حلقہ ٹرانسفارمرز کی خرید کیلئے رکھے ہیں اور ٹرانسمیشن لائن کو بہتر بنانے کیلئے 7ار ب روپے کا منصوبہ تشکیل دیدیا گیا ہے ۔